vitamin d

وہ وٹامن جس کی وجہ سے خاتون کا قد ڈیڑھ فٹ چھوٹا ہوگیا

وٹامن ڈی انسانی صحت کے لیے ناگزیرجزو ہے جس کی کمی انسان کو مختلف بیماریوں کا شکار بنا سکتی ہے لیکن اگر کسی شخص میں وٹامن ڈی بالکل ہی ختم ہو جائے تو اس کے ساتھ کیا ہو سکتا ہے؟ اب اس سوال کا ایک انتہائی حیران کن جواب سامنے آ گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق کینیڈا میں ایک 58سالہ خاتون کے جسم میں وٹامن ڈی بالکل ہی نہیں ہے اور آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ وٹامن ڈی نہ ہونے کی وجہ سے اس کے قد میں 20سینٹی میٹر (تقریباً7.9انچ)کی کمی واقع ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق جسم میں وٹامن ڈی نہ ہونے کی وجہ سے اس خاتون کی کمر، گردن، کندھوں اور کولہوں میں شدید درد رہتا اور معمولی چوٹ لگنے پر بھی اس کی پسلیاں، کلائیاں اور کولہے کی ہڈیاں ٹوٹ جاتی ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ اس کے قد میں بھی کمی آتی رہی جو اب تک 20سینٹی میٹر کم ہو چکا ہے۔ خاتون کو یہ عارضہ بچپن ہی سے لاحق تھا اور جب اس کے والدین اسے ڈاکٹروں کے پاس لے گئے تھے تو ان کے ٹیسٹ کرنے پر معلوم ہوا کہ اس کے جسم میں وٹامن ڈی بالکل بھی نہیں ہے۔ یہ بات ڈاکٹروں کے لیے مزید حیرت کا باعث تھی کہ کسی کے جسم میں وٹامن ڈی کم تو ہو سکتا ہے لیکن یکسر ختم کیسے ہو سکتا ہے۔

اس امر کی حقیقت جاننے کے لیے اس کے ڈی این اے ٹیسٹ کیے گئے جن میں معلوم ہوا کہ اس کے ڈی این اے میں وہ جین ہی نہیں ہے جو خون میں وٹامن ڈی کی نقل و حرکت کو یقینی بناتا ہے۔ جس شخص میں یہ جین نہ ہو، اس کے جسم میں خون وٹامن ڈی کو اپنے اندر شامل نہیں کرتا اور یوں پورا جسم وٹامن ڈی سے محروم رہتا ہے۔ اس تشخیص کے بعد اسے تمام عمر سپلیمنٹس اور انجکشن کے ذریعے وٹامن ڈی لیتی رہی لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس کا عارضہ شدید تر ہوتا چلا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اس خاتون پر یہ تحقیق یونیورسٹی آف کیلگری کے ماہرجینیات نے کی جو نیوانگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

موٹاپا کیسے ختم کریں؟ آسان ترین فارمولا آ گیاhow to remove fat from body

موٹاپا کیسے ختم کریں؟ آسان ترین فارمولا آ گیا

اس میں کوئی شک نہیں کہ دنیا بھر میں موٹاپا تیزی سے بڑھ رہا ہے ...