کرس گیل کا انوکھا کارنامہ،دیکھ کر سب حیران

کرس گیل نے آئی پی ایل میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ کرس گیل آئی پی ایل کے رواں سیزن میں کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی کر رہے ہیں اور انہوں نے اپنی ٹیم کے پہلے ہی میچ میں راجستھان رائلز کے خلاف 79 رنز کی اننگز کھیل کر آئی پی ایل میں تیزترین چار ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ کرس گیل نے آئی پی ایل کی 112 اننگز میں اپنے چار ہزار رنز مکمل کیے۔
اس سے قبل تیز ترین چار ہزار رنز بنانے کا اعزاز آسٹریلوی اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر کے نام تھا جنہوں نے 114 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا جبکہ کرس گیل نے 112 اننگز میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔
انڈین پریمیئر لیگ میں تیز ترین دو ہزار اور تین ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بھی کرس گیل کے نام ہے۔ انھوں نے آئی پی ایل کے رواں سیزن کا آغاز 47 گیندوں پر 79 رنز کی اننگز کھیل کر کیا جبکہ میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

پاک فوج سے متعلق پہلا ویڈیو گیم

  آئی ایس پی آر کی جانب سے پاک فوج کے آپریشنز سے متعلق پہلی ...