پاکستان میں عدلیہ مضبوط ہو رہی ہے،ایڈووکیٹ آصف کمبوہ

لاہورہائی کورٹ بار پرزن ویلفیئر کمیٹی کے رکن اور لاہور ہائی کورٹ کے نوجوان وکیل محمد آصف کمبوہ نے نوازشریف کے خلاف احتساب عدالت کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں احتساب کا عمل پہلی بار نچلی سطح کی بجائے اوپر سے شروع ہوا ہے۔ محمد آصف کمبوہ نے کہا کہ نوازشریف تین بار ملک کے وزیراعظم رہے ، وہ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سابق سربراہ بھی رہے لیکن عدالت نے تمام تر دباؤ کو یکسر مسترد کر تے ہوئے میرٹ پر فیصلہ دیا اورانہیں آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں سات سال قید کی سزا سنائی۔ فیصلے سے پاکستان کے عوام کا عدالتوں پر اعتماد بحال ہوا ہے ۔ ایڈووکیٹ محمد آصف کمبوہ کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف دوسری بار جیل گئے، ان کی اہلیہ کی لندن میں وفات ہوئی لیکن ان کے بیٹے مشرقی روایات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی والدہ کی تدفین اور باپ کے جیل جانے پر بھی پاکستان نہ پہنچے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ اس کرپشن میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ وکلا برادری عدالت کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

ڈیرہ غازی خان میں خوفناک حادثہ،20 افراد جاں بحق

حادثہ ڈیرہ غازی خان کے علاقے سرور والی کے قریب اس وقت پیش آیا جب ...