سمارٹ کمیونٹی پولیسنگ، وہاڑی میں کھلی کچہری

ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان نے وہاڑی میں ڈی پی او محمد عاطف اکرام اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا کے ہمراہ پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا بہترین سروس ڈیلیوری، پولیس اور شہریوں کا ایک دوسرے پر اعتماد بحال کرنے کے لئے سمارٹ کمیونٹی پولیسنگ وقت کی اہم ضرورت ہے جس کو فعال کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں. کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد جذبہ خدمت سے سرشار ہو کر انصاف عوام کو ان کے دہلیز پر فراہم کرنا ہے.

وسیم احمد خان نے کہا کہ حاضر و ریٹائرڈ پولیس ملازمان اور شہدائے پولیس کی فیملیز کی ویلفئیر کے لئے میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ۔تمام پولیس افسران و جوان مشکل گھڑی میں اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھیں میں ہر لمحہ آپ لوگوں کے شانہ بشانہ موجود ہوں۔اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعامات دیئے جائیں گے جبکہ سست روی پر احتساب بھی کیا جائے

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع وہاڑی کو سود جیسی لعنت اور قبضہ مافیہ سے پاک کرنا اولین ترجیحات ہیں. بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں, مجرمان اشتہاریوں, اسلحہ ناجائز رکھنے والوں, قحبہ خانوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

قوم کے شہیدوں کو سلام

لاہور (ابو اسماعیل خان سے)شہید کی جو موت ہے ، وہ قو م کی حیا ...