فواد خان، صنم سعید کا نیا فوٹو شوٹ وائرل

فواد خان، صنم سعید کا نیا فوٹو شوٹ

نا صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی بے حد پسند کیے جانے والے پاکستان کے خوبرو اداکار فواد خان اور پاکستان سمیت بھارت کے ہر گھر میں گھریلو لڑکی کے نام سے مشہور اداکارہ صنم سعید کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

پاکستانی ڈرامہ سیریل ’زندگی گلزار ہے‘ میں فواد خان اور صنم سعید کی جوڑی کو پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی بے حد پسند کیا گیا ، زندگی گلزار ہے کا شمار اُن پاکستانی ڈراموں میں ہوتا ہے جو بھارت میں ’پرائم ٹائم‘ میں نشر کیے جاتے ہیں۔فواد خان تو پہلے ہی بھارتیوں کے پسندیدہ اداکارتھے لیکن اس ڈرامے کے بعد صنم سعید بھی بھارت کے ہر گھر میں گھریلو لڑکی کے نام سے مشہور ہوگئیں۔

اداکار فواد خان اور صنم سعید کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر آتے ہی چھا گیا ہے جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند بھی کیا جارہا ہے۔ فوٹو شوٹ میں صنم سعید سلور رنگ کی خوبصورت فراک زیب تن کیے ہوئے ہیں جبکہ فواد خان بھی سلور رنگ کی شیروانی میں خوب جچ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر فواد خان اور صنم سعید کی تین مختلف ملبوسات اور اسٹائل میں تصاویر شیئر کی گئی ہیں اور ہر روپ میں یہ دونوں اداکار دلکش لگ رہے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل ڈارمہ سیریل ’ہم سفر‘ کی کامیاب جوڑی فواد خان اور ماہرہ خان کا فوٹو شوٹ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جو کہ مداحوں کو ایک آنکھ نہ بھایا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے دونوں اداکاروں کو خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

 

2018ء میں کونسا ملک خواتین کیلئے خطرناک ترین؟

One comment

  1. Pingback: Dunya Today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

معروف اداکاراہلیہ سمیت امریکہ میں گرفتار

سابق اداکار اسد نذیر اور ان کی اہلیہ کو امریکہ میں فراڈ کاالزام ثابت ہونے ...