کوئٹہ میں کڑاکے کی سردی اور ادرک والی چائے

کوئٹہ میں کڑاکے کی سردی اور ادرک والی چائے

کوئٹہ میں سردی کی شدت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہو گیا ، پارہ نقطہ انجماد سے گرا تو کوئلے پر پکائی جانے والی ادرک اور الائچی سے بھرپور سلیمانی و سبز چائے شہریوں کی طلب بن گئی۔

کوئٹہ میں سردی کی شدت میں دوبارہ اضافہ ہو گیا،محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر کر منفی ایک ڈگری تک جا پہنچا ہے۔

سردی بڑھی تو ڈبل روڈ پر طاہر ماما کے  چائے کے ڈھابے کی رونقیں مزید بڑھ گئیں جہاں شہری روزانہ آکر کوئلے پر پکی الائچی اور ادرک سے بھرپور سبز اور سلیمانی چائے پی کر خود کو سردی سے محفوظ رکھتے ہیں۔

سردی میں کام بڑھنے پرطاہر ماما بھی خوش ہوجاتا ہے اور صبح سویرے ہی آکر گاہگوں کے لئے لذیز چائے کا اہتمام کرتاہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سردیوں میں سلیمانی اور سبز چائے صحت کے لئے بھی مفید ہوتی ہیں۔

دنیا کا سب سے طاقتور فون لانچ کردیا گیا

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

وٹامن ڈی کی اہمیت و افادیت

ہمارے جسم کو 24 گھنٹے کام کرتے رہنا ہوتا ہے، جس کے لیے جسم کے ...