مصری خاتون نے بہترین ہمسفرہونے کی مثال قائم کردی

مصری خاتون نے بہترین ہمسفرہونے کی مثال قائم کردی

قدرت نے میاں بیوی کا رشتہ ایسا بنایا ہے کہ نکاح کے دو بولوں کے ساتھ خود بخود ایک دوسرے کے لیے دل میں محبت اور احترام کا جذبہ پیدا ہوجاتا ہے۔ قاہرہ کی حبہ السید نے دنیا کو صحیح معنوں میں یہ باورکرایا کہ حقیقی محبت کیا ہوتی ہے۔

حبہ قاہرہ کی گلیوں سے گزرتے ہوئے ہفتے میں تین بار اپنے شوہر کو پشت پراٹھا کراس کا ڈائیلائسس کرانے جاتی ہے۔ حبہ کی خدمت اور محبت کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے شوہر خالد البداوی کا کہنا ہے کہ میں گزشتہ 6 سال سےڈائیلاسس کرارہا ہوں ، گردے ناکارہ ہونے کلے علاوہ مجھے ہیپاٹائٹس بی اورسی بھی ہے۔

صرف یہی نییں حبہ کا لاچار شوہر ہڈیوں کے بُھربُھرے پن اوربڑھتے جگر کی بیماری کے ساتھ دل کے مرض میں بھی مبتلا ہے۔

حبہ کاکہنا ہے کہ معذوری کےسبب خالدکےلیےکوئی کام کاج کرناممکن نہ تھا۔ جب ان کی پنشن پرگزارا مشکل تر ہوا تو آمدنی میں اضافےکے لیے کچرے کے ڈھیرسےگتےاورپلاسٹک چننا شروع کردیا۔

شوہرکوپُشت پراُٹھانے سے حبہ کی اپنی ریڑھ کی ہڈی کوشدید نقصان پہنچا ہے۔ ڈاکٹرزکی جانب سے وزن نہ اٹھانے کی ہدایت پر یہ باہمت خاتون کہتی ہے کہ میں کوئی وزنی چیز نہیں اُٹھارہی، میں تو اپنے شوہر کو اُٹھاتی ہوں۔

ایک پُرسکون زندگی کےلیےخالد نے بیوی کوکئی بار طلاق کی پیشکش کی لیکن اس نے ہربارانکارکیا۔ حبہ کا کہنا ہے کہ خالدصرف میرے شوہرہی نہیں بلکہ میرے بچوں کےوالد بھی ہیں ، ہمیں صرف موت ہی جُدا کرسکتی ہے۔

ہسپانوی فٹبال لیگ، بارسلونا کی ويلا رئيل کو شکست

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

غلطیاں کرنا آپ کے لیے کیسے اچھا ثابت ہو سکتا ہے؟

غلطیاں کرنا آپ کے لیے کیسے اچھا ثابت ہو سکتا ہے؟

امریکہ کی دریافت سے لے کر، زبان کا پھسلنا، شاندار بے تکا پن اور فاش ...