ہسپانوی فٹبال لیگ، بارسلونا کی ويلا رئيل کو شکست

ہسپانوی فٹبال لیگ، بارسلونا کی ويلا رئيل کو شکست

ہسپانوی فٹ بال لیگ لا لیگا میں بارسلونا نے ویلا ریئل کو صفر دو سے شکست دیدی، جب کہ انگلش کلب کی فائٹ میں آرسنل نے 4 گولز کی برتری سے میدان مار لیا

خبر رساں ادارے کے مطابق اسپینش فٹبال لیگ لالیگا میں بارسلونا نے ویلا رئیل کو ، جب کہ دوسری جانب انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل نے ٹوٹنہم ہوٹسپر کو شکست دے دی۔

لالیگا چیمپیئن میں بارسلونا نے 2-0 سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر آگئی۔ میچ کے چھتیس ویں منٹ میں جیراڈ پیکیو نے گول کرکے بارسلونا کو پہلے ہاف میں برتری دلائی۔

دوسرے ہاف میں کارلیس الینیا نے گول مار کر ٹیم کی برتری کو دوگنا کردیا۔ میچ میں مخالف ویلا رئیل کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔ دوسری جانب انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل اور ٹوٹنہم ہوٹسپر کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں۔

ایرک دئیر اور ہیری کین کے گول کی بدولت ٹوٹنہیم ہوٹسپر نے پہلے ہاف میں دو ایک کی برتری حاصل کی۔ دوسرے ہاف میں آرسنل کا جادو چلا اور ایمرک اوبیم یانگ، الیگزینڈر لاکیزٹ اور لوکاس تورائیرا نے گولز اسکور کئے۔ آرسنل کی ٹیم دو کے مقابلے میں چار گولز سے کامیاب رہی۔

دنیا کا سب سے طاقتور فون لانچ کردیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

نجم سیٹھی کے لیجنڈ کرکٹرزپر الزامات

نوازشریف حکومت کے منظور نظر سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے نجی ٹی ...