مرغیاں تقسیم کرنا شروع کردیں

حکومت نے مرغیاں تقسیم کرنا شروع کردیں

وزیر اعظم عمران خان کے غربت مٹاﺅ پروگرام کے تحت مرغبانی کے یونٹس کی تقسیم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

لائیو سٹاک حکام کا کہنا ہے کہ  لاہور میں مرغبانی کے 300 یونٹس تقسیم کیے جائیں گے جس سے 300 گھرانوں کو فائدہ ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مرغبانی کے ایک یونٹ میں 5 مرغیاں اور ایک مرغا شامل ہے جو 1200 روپے کے رعایتی نرخ پر فراہم کیا جائے گا۔ مرغبانی یونٹ میں گولڈن اور مصری نسل کی دیسی مرغیاں شامل ہیں جو دو سے تین ہفتے میں انڈے دینے کے قابل ہوجائیں گی۔

خیال رہے کہ جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان نے حکومت کے 100 روز پورے ہونے کی تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ وہ خواتین میں مرغیاں تقسیم کریں گے جس سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

 

قطر نے اوپیک کی رکنیت چھوڑنے کا اعلان کر دیا

One comment

  1. Pingback: Dunya Today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

مچھلیوں کیساتھ رہنے کیلئے انوکھی رہائش گاہ

مالدیپ (نیٹ نیوز) مالدیپ کے رنگولی آئی لینڈ کے ساحل پر انوکھے ولاز تیار کئے ...