اگر یہ بات ہے تو میں استعفیٰ دے دیتا ہوں “ اسد عمر

اگر یہ بات ہے تو میں استعفیٰ دے دیتا ہوں ،اسد عمر

نجی ٹی وی جیونیوز کے صحافی ارشد وحید چوہدری نے دعویٰ کیاہے کہ جہانگیر ترین کی موجودگی میں وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر پر سخت برہمی کا اظہار کیا جس کے بعد وزیر خزانہ نے استعفیٰ کی پیشکش کر دی ہے تاہم دوسری جانب نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کا کہناہے کہ وزیراعظم ہاﺅس کے ذرائع نے ایسی خبروں کی تردید کر دی ہے ۔

صحافی ارشد وحید نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاکہ ”میری اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نے جہانگیر ترین کی موجودگی میں گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ کاس عمر پر سخت برہمی کا اظہار کیا ، معیشت بارے ان کی کارکردگی پہ سخت تنقید کرتے ہوئے ان کی اہلیت پر بھی سوال اٹھایا جس پر اسد عمر نے مستعفیٰ ہونے کی پیشکش کر دی تھی ۔“

تاہم دوسری جانب اس حوالے سے نجی ٹی وی 24 نیوز کا کہناہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت میں سخت اختلافات پیدا ہو گئے ہیں, وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیر اعظم ہاوس میں اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر اور جہانگیر ترین نے شرکت کی ، اس دوران ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،خراب معاشی حالت پر جہانگیر ترین اسد عمر پر برس پڑے، دونوں رہنماوں میں سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا،ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر نے وزیر اعظم عمران خان کو مستعفی ہونے کی پیشکش کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاﺅس کے ذرائع نے ایسی تمام خبروں کی تردید  کی ہے اور دعویٰ کیاہے کہ وزیر خزانہ کے استعفیٰ کی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے استعفیٰ نہیں دیا اور نہ ہی انہوں نے ایسی کوئی پیشکش کی ہے۔جبکہ دوسری جانب جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ ان کے اسد عمر کے ساتھ کوئی اختلافات نہیں ہوئے اور نہ ہی ان کے ساتھ کوئی

چپقلش ہے۔

لاہورہائیکورٹ نے گورنر ہاﺅس کی دیوار گرانے سے روک دیا

One comment

  1. Pingback: Dunya Today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

لاہورہائیکورٹ نے گورنر ہاﺅس کی دیوار گرانے سے روک دیا

لاہورہائیکورٹ نے گورنر ہاؤس کی دیوار گرانے سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کو گورنر ہاﺅس کی دیواریں گرانے سے روک دیا،عدالت نے ریمارکس ...