بحرین میں امریکی بحری فوج کے سربراہ کی پراسرار موت

بحرین میں امریکی بحری فوج کے سربراہ کی پراسرار موت

امریکی بحریہ کے ڈپٹی چیف وائس ایڈمرل اسکاٹ اسٹرنی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

امریکی میڈیا سے جاری اطلاعات کے مطابق وائس ایڈمرل اسکاٹ اسٹرنی اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ وہ امریکی بحریی حکام کے مطابق بظاہر یہ خودکشی کا معاملہ لگتا ہے، تاہم دیگر پہلووں پر بھی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مرنے والے وائس ایڈمرل اسکاٹ مشرق وسطی میں امریکی بحری بیڑے کی قیادت کر رہے تھے، جب کہ بحرین میں تعینات امریکا کی پانچویں فلیٹ کے کمانڈر بھی تھے۔

امریکی بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسکاٹ اسٹرنی مایہ ناز افسر اور کئی جنگوں میں حصہ لے چکے تھے۔ ان کی بہادری پر انہیں کئی میڈلز سے بھی نوازا گیا تھا۔ وہ ایک بہترین افسر، پیار کرنے والے شوہر اور باپ تھے۔

اسکاٹ اسٹرنی ان دنوں اپنی فلیٹ کے ہمراہ بحرین میں موجود تھے، جہاں صبح وہ اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے۔ امریکی نیول کرمنل انویسٹیگی ڈیپارٹمنٹ اور وزارت داخلہ بحرین کی جانب سے واقعہ کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا یے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

ہانگ کانگ میں بزنس اینڈ انویسٹ منٹ اپرچونٹی کانفرنس

پاکستان قونصلیٹ ہانگ کانگ اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیراہتمام بزنس اینڈ انویسٹمنٹ اپرچونٹی ...