کراچی، سیلفی لینے پر لڑکا اور لڑکی کو قتل کردیا گیا

کراچی، سیلفی لینے پر لڑکا اور لڑکی کو قتل کردیا گیا

کراچی کے علاقے قصبہ کالونی میں لڑکی کا کزن کے ساتھ سیلفی لینا جرم بن گیا۔ لڑکی کے باپ نے سیلفی دیکھ کر لڑکی کو زہر سے، جب کہ لڑکے کو سوات میں قتل کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قصبہ کالونی کی رہائشی انیس سالہ مرینہ نے کزن سلمان کے ساتھ موبائل فون پرسیلفی کیا بنائی والد کو طیش آگیا۔ لڑکی کے والد نے تصویر دیکھ کر غیرت کے نام پر مبینہ طور پر لڑکی کو 7 نومبر کو زہر دیکر قتل کردیا۔

 

بعد ازاں لڑکی کے قتل کو خودکشی کا رنگ دے کر اس کی تدفین شیر شاہ قبرستان میں کردی گئی، جب کہ کزن سلمان کو سوات میں قتل کرادیا گیا۔ مقتولہ کی والدہ کی درخواست پر شوہر اور سسر کیخلاف پیرآباد تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ والدہ کا کہنا تھا کہ میری بیٹی کو کمرے میں بند کر کے زہر دیکر قتل کیا گیا، کمرے سے باہر نکالا گیا تو مرینہ کے منہ سے جھاگ نکل رہا تھا۔

 

مقتولہ مرینہ کی والدہ کا مزید کہنا تھا کہ مقتول لڑکا سلمان میری بہن کا بیٹا تھا،جو مجھ سے ملنے سوات سے کراچی آیا تھا۔ سلمان نے مرینہ کے ساتھ ایک سلفی بنائی تھی، سلمان کو سوات میں قتل کیا گیا، جس کا مقدمہ سوات میں درج ہوا ہے۔

 

پولیس نے مقدمے میں نامزد لڑکی کے باپ اور دادا کو گرفتار کرلیا، جب کہ لڑکی کی قبرکشائی کیلئے درخواست دائر کردی گئی ہے۔

اردو افسانہ، آغاز و ارتقا

One comment

  1. Pingback: Dunya Today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

تحریک انصاف کی طرح تحریک لبیک سے بھی درگزر کیا جائے، مفتی منیب الرحمان

تحریک انصاف کی طرح تحریک لبیک سے بھی درگزر کیا جائے

مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ مقتدر قوتوں نے جس طرح 2014 کے دھرنے ...