مس پاکستان کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر آگ لگادی

مقابلہ ہائے حسن دنیا بھر میں ہوتے ہیں لیکن ان میں پاکستان کی نمائندگی شاذ ہی ہوتی ہے کہ ہمارے ہاں ایسے مقابلوں میں لڑکیوں کا شرکت کرنا اب بھی شجرممنوعہ قرار دیا جاتا ہے۔ تاہم آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ پولینڈ میں ہونے والے ’مس سپرنیشنل‘ نامی مقابلہ حسن میں ایک پاکستانی لڑکی بھی شرکت کر رہی ہے۔ اس خوبصورت ماڈل کا نام انزلیکہ طاہر(Anzhelika Tahir) ہے، جس کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا رکھی ہے

انزلیکہ طاہر کی پرورش یوکرین میں ہوئی ہے اور وہ اس سے قبل2016ءمیں فلپائن میں ہونے والے مقابلہ حسن ’مس ارتھ‘میں بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہے۔پولینڈ سے گزشتہ روز اس نے پاکستانی پرچم کے ساتھ اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جسے پاکستانیوں کی اکثریت خوب سراہ رہی ہے تاہم بعض لوگ اس پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ بھی اس نے اپنی کئی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کر رکھی ہیں۔ ان میں سے ایک میں وہ مقابلے میں شریک بھارتی ماڈل کے ساتھ ہوتی ہے۔ دونوں نے اپنے اپنے قومی پرچم اٹھا رکھے ہوتے ہیں اور ایک ایک ہاتھ سے دل کی شکل بنا کر دنیا کو امن کا پیغام دے رہی ہوتی ہیں۔

ماں کے پیٹ میں بچے لاتیں کیوں مارتے ہیں؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

معروف اداکاراہلیہ سمیت امریکہ میں گرفتار

سابق اداکار اسد نذیر اور ان کی اہلیہ کو امریکہ میں فراڈ کاالزام ثابت ہونے ...