بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی سنگر نک جونس عیسا ئی رسم رواج کے مطابق رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، شادی کی تقریب ہفتے کی شام جودھ پور کے عمیدبھون پیلس میں ہوئی۔ تقریب میں دلہن اور دُلہا کے اہل خانہ اور قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ اس موقع پر پریانکا چوپڑانے امریکی ڈیزائنر رالف لارن کا تیار کردہ گاؤن زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ نک جونس بھی راف لارن کاسوٹ پہنے ہوئے تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ راف لارن نے اب تک صرف اپنی بیٹی، بہو اور بھانجی کے لئے شادی کے گاؤن تیار کیے ہیں۔ یہ پہلی بار ہے کہ انہوں نے کسی اداکارہ کی شادی کے لئے گاؤن تیار کیا ہے۔ ڈیزائنر رالف لارن کی پریانکا چوپڑا کے ساتھ پرانی وابستگی ہے، 2017 کے میٹ گالا میں اداکارہ نے ڈیزائنر رالف لورین کا ڈیزائن کردہ کوٹ پہنا تھا جو سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پدوکون اور رنویر سنگھ کی طرح پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی کی بھی دوتقریبات ہوں گی، آج عیسائی رسم و رواج کے بعد اتوا ر کو اسی جگہ ہندو طور طریقے سے شادی ہوگی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا 2 دسمبر کو ہونے والی ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی میں ہندوستانی ڈیزائنر ابو جانی اور سندیپ کھوسلا کی ڈیزائن کیا ہوا لباس زیب تن کریں گی جبکہ ان کے دولہے میاں ممکنہ طور پر سر پر پگڑی باندھیں گے اور ان کے ہاتھ میں تلوار ہو گی۔

پریانکا چوپڑا رشتہ ازدواج میں منسلک

 

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی سنگر نک جونس عیسا ئی رسم رواج کے مطابق رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، شادی کی تقریب ہفتے کی شام جودھ پور کے عمیدبھون پیلس میں ہوئی۔

تقریب میں دلہن اور دُلہا کے اہل خانہ اور قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

اس موقع پر پریانکا چوپڑانے امریکی ڈیزائنر رالف لارن کا تیار کردہ گاؤن زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ نک جونس بھی راف لارن کاسوٹ پہنے ہوئے تھے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ راف لارن نے اب تک صرف اپنی بیٹی، بہو اور بھانجی کے لئے شادی کے گاؤن تیار کیے ہیں۔ یہ پہلی بار ہے کہ انہوں نے کسی اداکارہ کی شادی کے لئے گاؤن تیار کیا ہے۔

ڈیزائنر رالف لارن کی پریانکا چوپڑا کے ساتھ پرانی وابستگی ہے، 2017 کے میٹ گالا میں اداکارہ نے ڈیزائنر رالف لورین کا ڈیزائن کردہ کوٹ پہنا تھا جو سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پدوکون اور رنویر سنگھ کی طرح پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی کی بھی دوتقریبات ہوں گی، آج عیسائی رسم و رواج کے بعد اتوا ر کو اسی جگہ ہندو طور طریقے سے شادی ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا 2 دسمبر کو ہونے والی ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی میں ہندوستانی ڈیزائنر ابو جانی اور سندیپ کھوسلا کی ڈیزائن کیا ہوا لباس زیب تن کریں گی جبکہ ان کے دولہے میاں ممکنہ طور پر سر پر پگڑی باندھیں گے اور ان کے ہاتھ میں تلوار ہو گی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

معروف اداکاراہلیہ سمیت امریکہ میں گرفتار

سابق اداکار اسد نذیر اور ان کی اہلیہ کو امریکہ میں فراڈ کاالزام ثابت ہونے ...