دنیاکے 20بڑوں میں کیا اختلافات ہیں؟

دنیا کی 20 ترقی یافتہ اور ابھرتی اقتصادیات کے حامل ملکوں کے گروپ جی ٹوئنٹی کا تیرہواں سربراہ اجلاس باضابطہ طور پر شروع ہو گیا ہے۔ رواں برس یہ اجلاس جنوبی امریکی ملک ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ہو رہا ہے۔

یہ اجلاس ایک ایسے موقع پر ہو رہا ہے جب اس گروپ کے رکن ممالک کے درمیان مختلف معاملات پر شدید اختلافات موجود ہیں۔ اس دو روزہ کانفرنس کے مختلف سیشنز کے دوران کانفرنس میں شریک رہنما عالمی اقتصادی صورت حال، مشرق وسطیٰ اور چینی امریکی تجارتی جنگ کے علاوہ یوکرائن اور روس کے درمیان پیدا ہونے والے حالیہ تنازعے پر بھی غور کریں گے۔
جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کے موقع پرامریکہ اور روس کے درمیان اختلافات ابھر کر سامنے آئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے درمیان ملاقات طے تھی جسے امریکہ کی جانب سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔جس کی وجہ روس کی جانب سے بحیرہ آزوف میں یوکرائن کے بحری جہاز قبضے میں لیے جانا ہے۔
جی ٹونٹی سربراہی اجلاس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی شریک ہیں۔ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد عالمی رہنما سعودی عرب سے ناراض دکھائی دیکھائی دیتے ہیں۔جس کا عملی مظاہرہ جی ٹونٹی کے گروپ فوٹو میں نظر آیا جب محمد بن سلمان گروپ فوٹو میں کونے میں کھڑے دکھائی دیے۔انہوں نے  اس سمٹ کے حاشیے میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی،امریکی صدر ٹرمپ،چینی صدر شی جن پنگ اور برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے سے ملاقات کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

اگر یہ بات ہے تو میں استعفیٰ دے دیتا ہوں “ اسد عمر

اگر یہ بات ہے تو میں استعفیٰ دے دیتا ہوں ،اسد عمر

نجی ٹی وی جیونیوز کے صحافی ارشد وحید چوہدری نے دعویٰ کیاہے کہ جہانگیر ترین ...