اداکارہ راکھی ساونت نے بھی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا

بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بدھ کے روز دعوت نامہ ارسال کرتے ہوئے اعلان کیا ۔

انسٹا گرام پر شیئر ہونے والے دعوت نامے کے رکھی ساونت دپیک لال سے 31 دسمبر 2018 کو لاس اینجلس کے مقام پر شادی کریں گی، مرکزی تقریب میں صرف اہل خانہ اور قریبی دوست ہی شرکت کریں گے ۔

بھارتی میڈیا ’انڈین ایکسپریس‘ سے گفتگو کرتے ہوئے راکھی نے شادی کی تصدیق کی اور کہا کہ بالی ووڈ میں شادیوں کا سیزن ہے تو ہم نے بھی سوچا اس موقع سے فائدہ اٹھایا جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ دپیک نے مجھے شادی کی پیش کش ایک پروگرام کے دوران کی جس کے بعد میں نے اپنے اہل خانہ سے مشورہ کرنے کے بعد حامی بھری اور پھر تاریخ طے ہوگئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

معروف اداکاراہلیہ سمیت امریکہ میں گرفتار

سابق اداکار اسد نذیر اور ان کی اہلیہ کو امریکہ میں فراڈ کاالزام ثابت ہونے ...