7 شہروں میں پولیو وائرس کی تصدیق

انسداد پولیو پروگرام کے ترجمان بابر عطاء نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ملک کے 7 بڑے شہروں کے گٹر کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے، ان شہروں میں، کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، راولپنڈی اور سکھر شامل ہیں۔

بابر عطاء کا کہنا ہے کہ پولیو وائرس کی موجودگی سے متعلق تفصیلات والدین کی آگاہی کیلئے جاری کی جارہی ہیں، ملک بھر میں بچوں کی بڑی تعداد پولیو سے بچاؤ کی ویکسین سے محروم ہے، 10 سے 13 دسمبر تک انسداد پولیو مہم کا انعقاد کررہے ہیں، والدین کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو ویکسین پلوائیں۔

چند روز قبل بابر عطاء نے تسلیم کیا تھا کہ پشاور کے 23 ہزار بچے پولیو ویکسین سے محروم رہ گئے، جس کی وجہ رضا کاروں کی غفلت تھی، والدین کی جانب سے انکار پر ہزاروں بچوں کو پولیو ویکسین نہیں پلائی گئی۔

پولیو مہم میں غفلت اور لاپرواہی پر اسلام آباد اور پشاور میں پولیو ویکسین ضائع کرنے اور جعلی اندراج کرنے والے درجنوں پولیو ورکرز کو فارغ کردیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

روپے کی قیمت میں اچانک اس قدر کمی کیوں ہوگئی ؟ وزیراعظم عمران خان نے حیران کن انکشاف کر دیا

روپے کی قیمت میں کمی کیوں ہوگئی ؟ وزیراعظم نے انکشاف کر دیا

سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اینکرز کے ساتھ ملاقات ...