کشمیری پاکستان کے جسم کا حصہ ہیں،فواد چودھری

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کرتار بارڈر کے سنگ بنیاد کے موقع پر بھارتی صحافیوں کو باور کرانے کی کوشش کی کہ خطے میں واحد راستہ امن ہے جب کہ کشمیر میں مظالم سے امن کا راستہ کٹھن ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیرکا پاکستان کے ساتھ دل کا رشتہ ہے۔کشمیریوں کو جب تکلیف ہوتی ہے تو ہمیں بھی درد محسوس ہوتاہے۔ پاکستان کشمیر کا مسئلہ وہاں کی خوبصورتی کی وجہ سے نہیں انسانیت کی بنیادوں پر دیکھتا ہے۔فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان کشمیرمیں اپنا تسلط برقرار رکھناچاہتا ہے لیکن بھارت یہ باور کر لے کہ کشمیر کو فوج فتح نہیں کر سکتی مذاکرات ہی مسئلے کا واحد حل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

اگر یہ بات ہے تو میں استعفیٰ دے دیتا ہوں “ اسد عمر

اگر یہ بات ہے تو میں استعفیٰ دے دیتا ہوں ،اسد عمر

نجی ٹی وی جیونیوز کے صحافی ارشد وحید چوہدری نے دعویٰ کیاہے کہ جہانگیر ترین ...