‎پنجاب میں سانجھے کی ہنڈیا بیچ چوراہے میں پھوٹ گئی

 

چوہدری پرویز الٰہی کی گورنر چوہدری سرور کے خلاف گفتگو نے تہلکہ مچا دیا. عمران خان کو ہنگامی اجلاس بلانا پڑ گیا.

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین اپنی بہن سیمی ایزدی کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی یقینی بنانے کے لئے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پریز الٰہی  سے ملاقات کے لئے ان کے گھر گئے. ملاقات کے دوران ق لیگ کے رہنماؤں  نے بار بار گورنر چوہدری سرور کی حکومتی امور میں مداخلت کی شکایت کی اور گلے شکوؤں کے انبار لگا دیئے.  چوہدری پرویز الٰہی اور طارق بشیر چیمہ کی گفتگو کی ویڈیو لیک ہونے پر تہلکہ مچ گیا.  وزیر اعظم عمران خان جو سرکاری دورے پر لاہور آئے ہوئے ہیں,  انہوں نے ہنگامی طور پر جہانگیر ترین کو بلا لیا اور پھر وزیر اعلٰی  پنجاب عثمان بزدار کو بھی بلا لیا. اس کے بعد گورنر پنجاب کو بھی طلب کر لیا گیا.  ذرائع کے مطابق چوہدری سرور نے واضح کیا کہ عثمان بزدار با اختیار وزیر اعلیٰ ہیں اور وہ ان کے امور  میں مداخلت نہیں کر رہے.  جبکہ پرویز الٰہی سپیکر کی حیثیت سے محدود کردار رکھتے ہیں,  ان کا گلہ کرنا جائز نہیں.  وزیر اعظم نے اس ایشو پر پرویز الٰہی سے بھی بات کی اور معاملہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی.  ادھر دوسری طرف چوہدری پرویز الٰہی  ایک طرف ویڈیو لیک ہونے پر اپنے عملے پر گرجتے برستے رہے جبکہ دوسری طرف پریس کانفرنس بلا کر صفائیاں بھی دیتے رہے.

https://www.youtube.com/watch?v=IAvRZK9PLwM

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: