ڈیم فنڈ کا اجرا خوش آئند ہے،جسٹس (ر) شاہد صدیقی

لاہور(صاحبزادہ سلمان خان)جسٹس (ر) شاہد صدیقی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ملک کے آبی وسائل کو بڑھانے کے لیے دیامیر بھاشااور مہمند ڈیم فنڈ قائم کر کے ایک مثال قائم کی ہے۔ پاکستان کے عوام کو ڈیم فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طورپر ایک لاکھ روپے اور دوست احباب سے 25 لاکھ روپے اکٹھے کر کے ڈیم فنڈ میں جمع کروا چکے ہیں۔ جسٹس (ر) شاہد صدیق نے کہاکہ ماضی میں پاکستانی حکومتوں میں سے کسی نے بھی اس جانب توجہ نہیں دی۔ اگر پانچ سال میں پاکستان میں پانی کی قلت پیدا ہو گئی تو ملک قحط سالی کا شکار ہو جائے گا۔آج ہم جس دور سے گزر رہے ہیں ہر فرد کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہئے اور ڈیم فنڈ میں بڑھ چڑھ کر عطیات جمع کرانے چاہئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: