ہانگ کانگ میں بزنس اینڈ انویسٹ منٹ اپرچونٹی کانفرنس

پاکستان قونصلیٹ ہانگ کانگ اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیراہتمام بزنس اینڈ انویسٹمنٹ اپرچونٹی کانفرنس ایس ایم ای کنونشن سنٹر میں ہوئی،،کانفرنس کا باقاعدہ افتتاح قونصل جنرل پاکستان عبدالقادرمیمن نے راولپنڈی چیمبر کے صدر زاہد لطیف،،چین پاکستان چیمبر آف کامرس ہانگ کانگ کے چئیرمین چوہدری گلزار محمد ،،،صدر چوہدری جاوید اقبال،،، پاکستان ایسوسی ایشن کے صدر محمد الیاس۔ نیشنل بینک کے ریجنل منیجر معین الدین کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر کیا ،،،


کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل پاکستان عبدالقادرمیمن نےکہا کہ ہانگ کانگ میں بین الاقوامی نمائشوں میں پاکستانی تاجروں کی شرکت سے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوں گے،،، انہوں نے ہانگ کانگ کے تاجروں سے درخواست کی کہ وہ 4 سے 6 نومبر تک شنگھائی میں ہونے والی انویسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت کریں ۔
راولپنڈی چیمبر کے صدر زاہد لطیف نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہانگ کانگ کے تاجر پاکستان آئیں اور وہاں انویسٹمنٹ کے بہترین مواقع سے فائدہ اٹھائیں،،،انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ کے تاجر جب بھی پاکستان کا دورہ کرنا چاہیں راولپنڈی چیمبر ان کی میزبانی کے فرائض سر انجام دے گی۔


کانفرنس کے اختتام پر پاکستان چیمبر آف کامرس ہانگ کانگ ،راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، ہانگ کانگ میڈیم اینڈ سمال انٹرپرائزز اور ہانگ کانگ ٹریڈ انویسٹمنٹ فورم کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط بھی کیے گئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

ڈیرہ غازی خان میں خوفناک حادثہ،20 افراد جاں بحق

حادثہ ڈیرہ غازی خان کے علاقے سرور والی کے قریب اس وقت پیش آیا جب ...