امریکی وفد کی لاہور میں گورنر پنجاب چودھری سرور سے ملاقات

امریکہ سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے روٹری انٹر نیشنل کے وفد نے لاہور میں گورنر پنجاب چودھری سرور سے ملاقات کی۔وفد کی قیادت سید وقار رضوی اور لاہور روٹری کلب کے عارف علی کر رہے تھے،،،ملاقات میں روٹری کلب کے عہدیداروں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی،،،


امریکی وفد نے گورنر پنجاب کو صوبے میں جاری انسداد پولیو مہم کے اجرا پر خراج تحسین پیش کیا،،، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے روٹری کلب پنجاب حکومت کے ساتھ ہرممکن تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔وفد کے ارکان نے تنظیم کے تحت پاکستان میں چلنے والے مختلف منصوبہ جات اور فلاحی منصوبوں کے بارے میں بھی گورنر پنجاب کو آگاہ کیا،،


وفد کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کی حکومت ملک میں اصلاحات کے لیے کام کر رہی ہے،،،گورنر چودھری محمد سرور نے امریکی وفد کے ارکان کو صوبے میں صاف پانی کے منصوبوں کی تکمیل میں تعاون کا کہا ،،،

اس موقع پر سید وقار رضوی نے روٹری کلب اور عظمت گل نے پاکستانی کمیونٹی کیلی فورنیا کی جانب سے گورنر کو شیلڈز پیش کیں،،جب کہ دیگر ممبران نے انہیں تحائف پیش کیے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

ہانگ کانگ میں بزنس اینڈ انویسٹ منٹ اپرچونٹی کانفرنس

پاکستان قونصلیٹ ہانگ کانگ اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیراہتمام بزنس اینڈ انویسٹمنٹ اپرچونٹی ...