ایم کیو ایم پاکستان نے ضمنی انتخابی نتائج مسترد کردیئے

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے این اے 247 اور پی ایس 111 کے انتخابی نتائج کو مسترد کردیا، لائحہ عمل کے لئے رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ،خواجہ اظہار نے اپنے امیدواروں کو کامیاب قرار دیکر مبارک باد بھی دی۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل نے خواجہ اظہار الحسن اور ایم کیو ایم کے امیدواروں صادق افتخار اور جہانزیب مغل کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران کراچی میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نتائج میں تبدیلی کی گئی، ابتدا میں ہمارے امیدوار اگے چل رہے تھے اور ایک وقفہ کے بعد ہمارے ہزاروں ووٹ کم کردیئے گئے، نتائج میں وقفہ آنا غیرفطری عمل تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

ہانگ کانگ میں بزنس اینڈ انویسٹ منٹ اپرچونٹی کانفرنس

پاکستان قونصلیٹ ہانگ کانگ اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیراہتمام بزنس اینڈ انویسٹمنٹ اپرچونٹی ...