آصف زرداری نے خود پر لگائے گئے تمام الزامات مسترد کردیے

آصف زرداری حکومت کے خلاف میدان میں کود پڑے

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے مفاہمت کا اشارہ دیدیتے ہوئے کہا کہ ایسی بات نہیں کہ نواز شریف سے فاصلے کم ہوہی نہیں سکتے ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران نوازشریف سے دوریاں ختم کرنے کے سوال پر آصف زرداری نے کہا کہ نوازشریف نے ایک غم دیا ہو تو بتاؤں،میں جو کیس بھگت رہا ہوں وہ نوازشریف نے بنایا،لیکن ایسی بات نہیں کہ فاصلے کم ہو ہی نہیں سکتے۔اس موقع پر انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ حکومت کے خلاف قرار داد لائیں کیونکہ عمران خان سلیکٹڈ پرائم منسٹر ہیں،نہ یہ حکومت چل سکتی ہے اور نہ ہی ملک چلاسکتی ہے۔این آر او سے متعلق وزیراعظم کے بیان پر کہا کہ انھیں این آر او کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، بعد میں سارے کیس کُھل گئے تھے ۔آصف زرداری نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب خود برے نہیں ہیں،ان کی سوچ و طور طریقے برے ہیں انہیں لگایا ہم نے ضرور تھا مگر کرسی پر بیٹھ کر ان کی سوچ بدل گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

ہانگ کانگ میں بزنس اینڈ انویسٹ منٹ اپرچونٹی کانفرنس

پاکستان قونصلیٹ ہانگ کانگ اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیراہتمام بزنس اینڈ انویسٹمنٹ اپرچونٹی ...