چینی ماہرین مصنوعی چاند بنانے میں مصروف

چین میں راتوں کو روشن کرنے کی کوشش جاری ہیں۔اس مقصد کے لیے سائنسدانوں نے مصنوعی چاند بنانے کا فیصلہ کر لیا۔چینگ ڈو ایرواسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ماہرین کے مطابق مصنوعی چاند ایک سیٹلائٹ ہوگا۔جو چینی شہر چینگ ڈو کی فضا میں معلق ہوگا اور 50میل تک شہر کو روشنی فراہم کرے گا۔
منصوبے پر کام کرنے والے سائنسدانوں کے مطابق یہ چاند اصل چاند سے آٹھ گنا زیادہ روشن اور اس کی چاندنی شام کی ملگجی روشنی کی طرح ہو گی اور یہ اسٹریٹ لائٹس کے متبادل کے طور پر کام کرے گا۔چینی حکام نے 2020 میں اس چاند کو سب کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے فطری ماحول متاثر ہوگا،، جس سے جانوروں کی صحت پر برا اثر پڑنے کا اندیشہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: