پولیو خاتمے کی کمپین،امریکی وفد لاہور پہنچ گیا

لاہور(اے ایف چودھری)امریکی ریاست کیلی فورنیا سے روٹری کلب کے ممبران کا ایک وفد روٹری انٹر نیشنل ورلڈ پولیو ڈے میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گیا ہے۔ وفد میں روٹری کلب  کے مختلف علاقوں سے عہدیدار شریک ہیں۔ اپنے دورے کے دوران  وفد کے ارکان پولیو  کے قطرے پلانے کی کمپین میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات کریں گے۔امریکی وفد لاہور کے تاریخی مقامات کادورہ بھی کرے گا۔امریکہ سے آنے والے وفد کے ارکان نے دبئی میں کچھ وقت گزارا جس کے بعد وہ لاہور پہنچے۔ وفد میں وقار رضوی،بل لا،باب ملرو،جے ہسلم،اوفلیا میکنٹرف،رچرڈ میکنٹرف اور عمر شامل ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

سگریٹ پر گناہ ٹیکس لگانے کی تیاری تیز

سگریٹ پر گناہ ٹیکس لگانے کی تیاری تیز

سگریٹ پینے والے تیار ہوجائیں انہیں اب سگریٹ پر گناہ ٹیکس دینا پڑے گا۔ وفاقی ...