حامد میر نے جی این این سے اچانک استعفیٰ دیدیا، اب کس چینل میں گئے؟

سینئر تجزیہ کار حامد میر نے گورمے بیکری کے نیوز چینل جی این این کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق انہوں نے دوبارہ جیو ٹی وی جوائن کر لیا ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ وہ جیو ٹی وی میں دوبارہ اپنا پروگرام کیپٹل ٹاک شروع کریں گے۔

حامد میر کے دوبارہ جیو ٹی وی جوائن کرنے کی خبر نوجوان اینکر پرسن رائے ثاقب کهرل نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر بریک کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری تصویر میں دیکها جا سکتا ہے کہ حامد میر کے ساتھ جیو ٹی وی کے ایم ڈی اظہر عباس بهی موجود ہیں۔

سینئر تجزیہ کار کے جی این این سے استعفیٰ دینے کی وجہ سے اس ادارے کے ورکروں میں شدید مایوسی پهیل گئی ہے۔

میڈیا انڈسٹری پہلے ہی شدید معاشی صورتحال سے دوچار ہے کیونکہ تقریباً تمام اداروں سے صحافیوں کی برطرفیاں جاری ہیں۔

جن صحافیوں نے حامد میر کی وجہ سے اپنے مستحکم میڈیا ادارے چهوڑ کر جی این این جوائن کیا تها وہ صحافی زیادہ ذہنی دبائو میں آ گئے ہیں۔

سینئر صحافیوں کی طرف سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 2 ماہ قبل لانچ ہونے والا جی این این شاید عوام میں مقبولیت حاصل نہیں کر سکا۔

اسی لئے سینئر تجزیہ کار کو باعزت راستہ دیا گیا ہے اورانکے بعد جی این این سے صحافیوں کی برطرفیوں کا بهی خدشہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

نجم سیٹھی کے لیجنڈ کرکٹرزپر الزامات

نوازشریف حکومت کے منظور نظر سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے نجی ٹی ...