وفاقی حکومت کی جانب سے 50 لاکھ گھروں کی تقسیم رجسٹریشن فارم کب اور کہاں سے ملیں گے؟

حکومت نے بے گھر افراد کیلئے رہائشی منصوبے پر ابتدائی کام مکمل کرلیا، وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے منصوبے کا باضابطہ اعلان کریں گے،بے گھر افراد نادرا کی جانب سے جاری کردہ فارم مکمل کرکے جمع کرائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بے گھر افراد کو چھت فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے جس کے تحت 50 لاکھ گھر تعمیر کیے جائیں گے۔ وفاقی حکومت نے بے گھر افراد کے لئے منصوبے پر ابتدائی کام مکمل کرلیا ہے۔ وزیراعظمعمران خان آئندہ ہفتے منصوبے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

منصوبے کے اعلان کے لئے دس اکتوبر کی تاریخ کی تجویز کی گئی ہے۔وزیراعظم پائلٹ پراجیکٹ اور منصوبے کی دیگر تفصیلات جاری کریں گے۔ وفاق میں اپنا گھر اتھارٹی کے لئے قانون سازی ہوگی جبکہ مرکز اور چاروں صوبوں میں اپنا گھر اتھارٹی قائم کی جائے گی۔ وزیراعظم کے اعلان کے بعد بے گھر افراد کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوجائے گا۔ بے گھر افراد نادرا کی جانب سے جاری کردہ فارم مکمل کرکے جمع کرائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: