لندن میں2فلیٹس کا حکومتی دعویٰ جھوٹا قرار

سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لندن میں 2 فلیٹس کے حکومتی دعویٰ کوجھوٹا قرار دیا اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کے بیان کی تردید کردی ۔

میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان سے باہر لندن توکیا دنیا میں کہیں بھی میری کوئی جائیداد نہیں،شہزاد اکبر کے الزامات حقائق کے منافی ہیں۔

ان کا کہناتھاکہ یہ الزامات میرے خلاف چلائی گئی منفی مہم کا حصہ ہیں،شہزاد اکبر سچے ہیں تو فلیٹس کی تفصیلات منظرعام پر لائیں ۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت اصل مسائل سے نمٹ نہیں پارہی ،اپنی ناکامی چھپانے کےلئے وزراء کی توجہ ہٹانے کےلئے الزامات لگارہے ہیں۔

شہزاد اکبر کے الزامات پی ٹی آئی کی روایتی سیاست کا حصہ ہیں، حکومت انتقامی کارروائیوں کیلئے نیب کو استعمال کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: