شہبازشریف کی گرفتاری نیب کا اپنا فیصلہ ہے ،شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شہبازشریف کے خلاف کیس موجودہ حکومت نے نہیں بنایا ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی گرفتاری نیب کا اپنا فیصلہ ہے جو ایک خود مختار ادارہ ہے۔

ملتان میں نیوز کانفرنس کےد وران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری عدالتی عمل ہے جس کا احترام کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کیخلاف کیس پی ٹی آئی کی حکومت کا بنایا ہوا نہیں ہے ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ نیب ایک خود مختار ادارہ ہے جس نے اپنی تحقیقات کی روشنی میں شہبازشریف کی گرفتاری کا منطقی راستہ اختیار کیا ۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ یہ ایک عدالتی عمل بھی ہے ، ہمیں عدالتوں اور خود مختار اداروں کا احترام کرنا ہوگا ، شریف خاندان کے پاس قانونی راستے موجود ہیں جو وہ اختیار کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

تحریک انصاف کی طرح تحریک لبیک سے بھی درگزر کیا جائے، مفتی منیب الرحمان

تحریک انصاف کی طرح تحریک لبیک سے بھی درگزر کیا جائے

مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ مقتدر قوتوں نے جس طرح 2014 کے دھرنے ...