قومی کرکٹر احمد شہزاد پر پابندی عائد کر دی گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد پر بورڈ کے اینٹی ڈوپنگ قواعدکی خلاف ورزی کرنے پر 4 ماہ کی پابندی لگا دی گئی ہے.نجی ٹی وی چینل”ہم نیوز“ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹر احمد شہزاد پر 4 ماہ کی پابندی لگا دی،بورڈ کے اینٹی ڈوپنگ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے احمد شہزادپر پابندی کا اطلاق 10 جولائی 2018 سے چار مہینے تک ہوگی،پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹربیونل کے سامنے کرکٹر احمدشہزاد نے قبول کیا کہ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے، لیکن ان کا یہ اقدام دھوکہ دینے کے لئے نہیں تھا ،احمدشہزاد کی درخواست پر عملدرآمد کرتے ہوئے پی سی بی نے آرٹیکل 8.6 کے تحت پابندی لگائی،احمدشہزادپرعائد پابندی 11نومبرکوختم ہوگی،اوپنراحمدشہزاد کاڈوپ ٹیسٹ 21جون کومثبت آیا تھا، پی سی بی نے احمدشہزادکوسنٹرل کنٹریکٹ سے بھی فارغ کردیاتھا.

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: