شہبازشریف کے بعد مزید بڑی گرفتاریاں ہونے والی ہیں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نےکہاہے کہ یہ تو پہلی گرفتاری ہے ابھی تو مزید بڑی گرفتاریاں ہونے والی ہیں۔

اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کےخلاف حکومت کی زیروٹالرنس پالیسی ہے

انہوں نے کہاکہ احتساب کا عمل مزید آگے بڑھےگا۔

اس سے قبل پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے شہبازشریف کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خادم اعلیٰ کی خدمت کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ سابق حکومت کے دیگر کرپٹ عناصر بھی جلدجیل میں ہوں گے، عوام کو خوشخبریاں ملنے کا موسم شروع ہوگیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: