صحافیوں کو نواز شریف سے بات کرنے سے روک دیا گیا

سابق وزیراعظم نواز شریف العزیزیہ ریفرنس میں پیشی کے لیے احتساب عدالت پہنچے تو صحافیوں نے ان سے بات کرنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے انہیں بات چیت سے روک دیا۔
احتساب عدالت نمبر 2 کے جج ملک ارشد کی عدالت میں نواز شریف ان کے وکیل خواجہ حارث اور گواہ محبوب عالم موجود تھے کہ اس موقع پر صحافیوں نے سابق وزیراعظم سے غیررسمی گفتگو کرنا چاہی۔
پولیس اہلکار نے صحافیوں کو منع کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی صاحب کا حکم ہے کہ نواز شریف سے صحافیوں کو بات نہ کرنے دی جائے۔ اہلکار نے کہا کہ صرف سلام دعا کرنا چاہیں تو اجازت ہے تاہم سوال جواب نہیں کرسکتے۔
پولیس اہلکار نے صحافیوں کو نواز شریف سے دور کھڑے رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر سابق وزیراعظم خود بات کرنے آپ کو بلائیں تو ہم نہیں روکیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: