پاکستان پریس کلب برطانیہ کا9اکتوبر کو احتجاج کا اعلان

پاکستان میں صحافیوں کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور ریاستی اداروں کی طرف سے غیر اعلانیہ سینسر شپ اور صحافیوں پر غداری جیسے سنگین الزامات کے تحت مقدمات کے اندراج کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) کی کال پر پاکستان پریس کلب انٹر نیشنل 9اکتوبر کو پاکستان ہائی کمیشن لندن کے باہر بھر پور احتجاجی مظاہرہ کرے گا۔ انفارمیشن سیکرٹری عرفان الحق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مظاہرے میں پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا کے نمائندے شرکت کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔


اس حوالے سے گزشتہ روز اہم اجلاس زیر صدارت صدر پریس کلب شوکت ڈار منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری پریس کلب فرید قریشی، انفارمیشن سیکرٹری عرفان الحق، فنانس سیکرٹری احسان شاہد چوہدری، ایگزیکٹو ممبران سید مرتضی علی شاہ، اظہر جاوید اور سید کوثر کاظمی نے شرکت کی۔صدر شوکت ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسے جمہوری ملک میں صحافیوں پر ریاستی جبر کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: