پاک فوج کا ڈیم فنڈ کیلئے ایک ارب 59لاکھ روپے عطیہ

ڈیموں کیلئے قرض نہیں لیا جائے گا، چف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے بڑا اعلان کر دیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ملک کے اندر ڈیم اپنے وسائل سے تعمیر کریں گے۔ اس مقصد کے لیے کسی سے قرض نہیں لیا جائے گا۔ دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیف جسٹس سے سپریم کورٹ میں ملاقات کی ہے اس موقع پر انہوں نے پاک فوج کی جانب سے ڈیم فنڈ کیلئے ایک ارب 59 لاکھ روپے کا چیک چیف جسٹس کو دیا۔اس حوالے سے آرمی آفیسرز 2 دن جب کہ جوان ایک دن کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں جمع کرائیں گے۔چیف جسٹس کے نام خط میں کہا گیا کہ پاک فوج ڈیمز کی تعمیر کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

گڈ بائے فوکسی، اگلے برس اب یہ گاڑی نہیں بنے گی

گڈ بائے فوکسی

موٹر کمپنی ووکس ویگن نے اعلان کیا ہے کہ وہ سنہ 2019 میں اپنی 80 سال پرانی گاڑی بیٹل یعنی فوکسی کی پیداوار ...