بیوٹی آف پاکستان کلچرل فیسٹیول 10ستمبر کولاہور میں ہوگا

لاہو(علی ہاشمی سے) بیوٹی آف پاکستان ایوارڈز کلچرل فیسٹیول کے نام سے خوبصورت کلچرل فیسٹیول 10ستمبر کو الحمرا ہال لاہور میں منعقد کیا جائے گا جس میں ملک بھر سے فلم،ٹی وی،اسٹیج اور فیشن شوبز سے وابستہ شخصیات اور کلچرل جرنلسٹ سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔
چیئرمین احساس فار لائف کلچر چوہدری اظہر حسین نے نمائندہ خصوصی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ احساس فار لائف کلچر ایک ثقافتی تنظیم ہے جس میں کلچر کی پروموشن کے ساتھ ساتھ معاشرتی برائیوں کو بذریعہ کلچرل شوز، ڈرامہ، فیشن شوز، کلچرل فیسٹیول اور عوام کے شعور کو بیدار کرنے کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہی ہے ۔رواں سال بھی کلچر کے فروغ اور عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے بیوٹی آف پاکستان کلچرل فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کیلئے برگیڈیئر ممتاز سلیم کی سرپرستی میں چار رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ۔
کمیٹی میں ایوب کھوکھر، ڈاکٹر نعمانہ، جمیل اعوان اورنور زاہد شامل ہیں احساس فار لائف کے تعاون سے منعقد ہونے والا یہ پندرھواں ایوارڈز کلچرل فیسٹیول ہے جس کا انعقاد احساس فارلائف کے جنرل سیکرٹری وسیم حسن آئندہ ماہ ستمبر میں کریں گے جس میں وہ نئے ٹیلنٹ کو بھی متعارف کرائیں گے۔یہ تقریب کلچر کے فروغ کے لیے منعقد کی گئی ہے جس سے لطف اندوز ہونے کیلئے تقریب میں میوزک، فیشن شو اور شائقین کی پسندیدہ مختلف پرفارمنس شامل کی جائیں گی ۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والے فنکاروں کو ایوارڈز سے بھی نوازا جائے گا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: