عمران خان کی 20 رکنی کابینہ تشکیل، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے بھی شامل

پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی کابینہ کو حتمی شکل دے دی، ابتدائی طور پر 15 وفاقی وزراء اور 5 مشیر پیر کو وزارت کا حلف اٹھائیں گے، ایم کیو ایم پاکستان، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور بلوچستان عوامی پارٹی کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی کابینہ کو حتمی شکل دیدی، کابینہ میں 15 وفاقی وزراء اور 5 مشیر شامل ہوں گے جو پیر کو ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے۔

پی ٹی آئی کے مطابق وفاقی کابینہ میں ایم کیو ایم پاکستان کو 2، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور بلوچستان عوامی پارٹی کو ایک، ایک  وزارت دے دی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ، اسد عمر وزیر خزانہ، پرویز خٹک وزیر دفاع، فواد چوہدری وزارت اطلاعات و نشریات کے وزیر ہوں گے، طارق بشیر چیمہ کو سیفران جبکہ نور الحق قادری کو مذہبی امور کا قلمدان دیا جائے گا۔

عمران خان کی کابینہ میں شفقت محمود کو وزارت تعلیم، عامر کیانی کو صحت کی وزارت سونپی گئی ہے جبکہ چوہدری غلام سرور وزیر پیٹرولیم اور شیریں مزاری انسانی حقوق کی وفاقی وزیر ہوں گی، شیخ رشید احمد کو وزارت ریلوے کا قلمدان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کو بھی وزیراعظم کو ووٹ دینے کا صلہ مل گیا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن جبکہ سینیٹر فروغ نسیم وزیر قانون ہوں گے، جی ڈی اے کی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو بین الصوبائی رابطہ اور بلوچستان عوامی پارٹی کی زبیدہ جلال کو وزارت دفاعی پیداقار کا قلمدان دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نومنتخب وزیراعظم عمران خان نے پرویز خٹک اور شیخ رشید کی ناراضگی سے بچنے کیلئے وزارت داخلہ اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ای سی ایل پالیسی اور انٹرپول معاملات میں اہم فیصلے کئے جاسکتے ہیں جبکہ پانی و بجلی کی اہم وزارت سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو۔

نومنتخب وزیراعظم کی کابینہ میں شہزاد ارباب اسٹیبلشمنٹ، معروف بزنس مین عبدالرزاق داؤد صنعت و تجارت، معاشی ماہر ڈاکٹر عشرت حسین ادارہ جاتی اصلاحات، امین اسلم ماحولیاتی تبدیلی اور بابر اعوان پارلیمانی امور کے مشیر ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: