عمران خان نے وزیر اعظم کا حلف اٹھالیا

عمران خان نے پاکستان کے بائیسویں وزیر اعظم کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، صدر مملکت ممنون حسین نے ان سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، جس میں تینوں سروسز چیفس اور پارلیمانی رہنماؤں نے شرکت کی۔

تقریب میں شرکت کیلئے عمران خان کے بھارتی دوست نوجوت سنگھ سدھو خصوصی طور پر پاکستان تشریف لائے ہیں، ان کے علاوہ ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ٹیم کے ہیروز کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کور گروپ کے تمام اراکین کو بھی تقریب میں موجود تھے

بھارت سے آئے نوجوت سنگھ سدھو اور وکرم مہتا بھی شریک ہیں، اس موقع پر آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے نوجوت سنگھ سدھو سے ملاقات کی اور ان سے گلے بھی ملے

حلف برداری تقریب میں عمران خان کی اہلیہ اور خاتون اول بشریٰ بی بی سفید رنگ کا عبایہ پہنے موجود ہیں، وہ عمران خان کے ہمراہ بنی گالہ سے ایوان صدر تشریف لائی ہیں، تاہم وہ علیحدہ گاڑی میں تھیں ۔

بنی گالہ سے ایوان صدر کیلئے روانگی سے قبل خاتون اول بشری بی بی نے اپنی دوست فرح خان اور عمران خان کے دوست زلفی بخاری کے ہمراہ ایک تصویر بھی بنوائی۔

عمران خان نے سیاہ رنگ کی شیروانی پہن کر وزیر اعظم پاکستان کے عہدے کا حلف لیا۔تقریب میں غیر ملکی سفیر بھی شریک ہیں، حلف برداری کے بعد نو منتخب وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

حلف برداری سے پہلے قومی ترانہ بجایا جائے گا جس کے بعد کابینہ سیکریٹری نے صدر مملکت ممنون حسین سے تقریب شروع کرنےکی اجازت طلب کی۔

تقریب حلف برداری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد صدر مملکت ممنون حسین نے نومنتخب وزیراعظم عمران خان سے اُن کے عہدے کا حلف لیا۔

واضح رہے کہ عمران خان 22 سالہ سیاسی جدوجہد کے بعد وزارت عظمیٰ تک پہنچے ہیں، انہوں نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ہونے والے لیڈر آف دی ہاؤس کے انتخاب میں شہباز شریف کے 96 ووٹوں کے مقابلے میں 176 ووٹ حاصل کیے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: