’ جیکی چین ‘کس چیز سے ڈرتے ہیں؟

مشکل ترین اسٹنٹس کے ماہر جیکی چین جو آج تک کوئی بھی اسٹنٹ کرنے میں نہیں ڈرےانہیں پوری دنیا میں صرف دو چیزیںڈرا سکتی ہیں اور وہ ہے’’ سوئی اور انجکشن‘‘۔

جیکی چین کے اسٹنٹس دنیابھرمیںکافی مشہور ہیں ، انہیں مارشل آرٹس کا بادشاہ مانا جاتا ہے انہوں نے اپنے جسم کی ساری ہڈیاں توڑنے کا بھی ریکارڈ بنایا۔

جیکی چین بچپن میں سے ایسے بلکل بھی نہیں تھے بلکہ وہ اپنے بچپن میں نہایت ڈرپوک اور بزدل تھے ۔

7 اپریل 1954ء کو ہانک کانگ میں پیدا ہونے والےجیکی چین کا پڑھائی میں بلکل دل نہیں لگتا تھا اسی لیے پرائمری اسکول میں جب ان کے اچھے نمبرزنہیں آئے تو والدین نےانہیں بارڈنگ اسکول میں داخل کرادیا۔جیکی پڑھائی میں تو اچھے نہیں تھے لیکن ان کا کھیل کودمیں خوب دل لگتا تھااور خاص کر مارشل آرٹس کے وہ بےحد شوقین تھے۔

یہی وجہ تھی کہ انہوں نے بہت کم عمری سے ہی مارشل آرٹس سیکھنا شروع کردیاوہ اسکول سے بلکل دور ہوگئے تھے، ان کے والدین نے انہیں زبردستی اسکول بھیجا اورانہوں نے جیسے تیسے کرکے گریجویشن کر ہی لیا ۔گریجویشن کے بعد انہوں نے اپنی خواہش کو پورا کرتے ہوئےہدایت کار’ بروس لی‘ کی فلموں میں بطور اسٹنٹ مین کام کرناشروع کر دیا۔

فلموں میں اسٹنٹس کی وجہ سے جیکی چین کا فی جلدی لوگوں میں مشہور ہوگئےاور پھر کچھ عرصے کے بعد بروس لی کا انتقال ہوگیا جس کے بعد تمام ڈائریکٹرز کی توجہ جیکی چین پر آگئی کیو نکہ وہ جیکی کو بروس لی کی جگہ پر دیکھتے تھے ۔

جیکی چین نے 27 فلمیں کیں لیکن ان میں سے کوئی ایک بھی کامیاب نہ ہوسکی جس پر ان کا کہنا ہے کہ’’ ہر ڈائریکٹر چاہتا تھا کہ میں بروس لی کی طرح بنوں،ان کی طرح چلوں، ان کی طرح بیٹھوں اور یہ سب میرے لیے مشکل تھا ‘‘شاید یہی سب کچھ ان کی فلموں کی ناکامی کی وجہ بنا اور اتنی ناکامیوں کے بعد جیکی نے دلبرداشتہ ہوکر ایکٹنگ چھوڑدی اور آسٹریلیا میں ایک کنسٹرکشن کمپنی میں کام کرنے لگے۔

پھر قسمت ان کو واپس فلموں کی دنیا میںلے آئی لیکن اس بار پہلے کی طرح کچھ نہیں ہوا۔انہوں نے 42 سال کی عمر میں پہلی سپر ہٹ فلم ’’رمبل ان دا برونذ‘‘ کی ۔اس فلم نے باکس آفس پر کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور اس طرح جیکی چین کی کامیابی کا سفر ایک مرتبہ پھر شروع ہوگیاوہ ایک کے بعد ایک سپر ہٹ فلمیں دینے لگے ۔

50 سال کی عمر تک پہنتے پہنچتے جیکی چین 100 سے زائد فلمیں کر چکے تھےاور تمام فلمیں ایک سےبڑھ کر ایک ہٹ فلم ثابت ہوئی تھی۔جیکی چین کی مزاح اداکاری اور بہترین اسٹنٹس ان کو دوسرے اداکاروں سے مختلف بناتے ہیں۔

جیکی چین کئی ورلڈ ریکارڈ ز اپنے نام کر چکے ہیں جن میں سے ایک جہاز سے بنا کسی ریسکیو کے کودنے کا ریکارڈ بھی شامل ہے۔اس کے علاوہ انہیں 7 زبانیں آتی ہیں جن میں کنٹونیس،مندارن،انگلش،جرمن،کورین،جاپانی اور تھائی شامل ہے۔

جیکی چین اداکاری اور اسٹنٹس کے ماہر ہونے کے ساتھ ساتھ گلوکاری میں بھی بہترین ہیںانہوںنے 20 سے زائد سپر ہٹ البم ریلیز کی ہیں جس میں مختلف زبانوں میں گائے ان کے گانے شامل ہیں۔جیکی چین نےانڈسٹری میں اپنا اتنا نام بنانے کے بعد بھی کبھی اپنے آپ کو کسی سے بڑھ کر نہیں مانابلکہ وہ ہر کسی کے ساتھ محبت کرتے اوران کے ساتھ اچھا برتائو رکھتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: