عمر اکمل انکشافات ، آئی سی سی نے جڑ تک پہنچنے کی ٹھان لی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹر عمر اکمل کے انکشافات کی جڑ تک پہنچنے کی ٹھا ن لی ہے۔ انکشافات کی تحقیقات جاری رہنے کی وجہ سے عمر اکمل کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔

عمر اکمل نے فکسنگ کی پیش کش والا بیان کیا دیا مشکل میں گھر گئے، پی سی بی نے ابتدائی تحقیقات کیں لیکن آئی سی سی معاملے کی جڑ تک جانا چاہتی ہے۔

عمرا کمل نے اس بات کا بھی انکشاف کیا تھا کہ انہیں ورلڈ کپ کے دوران فکسنک کی پیشکش ہوئی، اس لئے آئی سی سی نے معاملے کو اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں عمر اکمل سے معلومات اکٹھی کر لی گئی ہیں کہ انہیں کب اور کس نے پیشکش کی ، کیا پیغامات ملے اورکیا انہوں نے بر وقت متعلقہ حکام کو رپورٹ کیا تھا؟

آئی سی سی کی تحقیقات مکمل ہونے میں تھوڑا وقت درکار ہے لیکن یہ طے ہے کہ عمر اکمل کی مشکلات میں مزید اضافہ ہی ہورہا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: