سلمان خان: ‘ایک خوبصورت اور مہذب لڑکی کا استقبال ہے’

جب اداکارہ پرینکا چوپڑہ نے سلمان خان کی نئی فلم ‘بھارت’ چھوڑی تو لوگوں نے خیال ظاہر کیا کہ وہ شادی کرنے والی ہیں اور انھوں نے اپنے گلوکار ساتھی نک کے لیے یہ قربانی دی ہے۔

سلمان خان کی پیشکش کو ‘انکار’ کرنا بہت مشکل کام ہے اور پرینکا کے پاس اس کے لیے ضرور کوئی بڑا جواز رہا ہوگا۔

بہر حال ‘بالی وڈ کے دبنگ’ کہے جانے والے سلمان خان نے اپنی فلم کی نئی ہیروئن کا تعارف اپنے ہی انوکھے انداز میں کیا۔

انھوں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے اعلان کیا کہ اس کردار کے لیے ان کی پرانی دوست قطرینہ کیف ان کے ساتھ ہوں گی۔

ان کے ٹویٹ کا انداز ضرورت رشتہ کے کسی اشتہار کی طرح تھا جس میں انھوں نے لکھا: ‘ایک سندر اور سوشیل لڑکی جس کا نام ہے قطرینہ کیف۔۔۔ سواگت ہے آپ کا بھارت کی زندگی میں۔’

یعنی ایک خوبصورت اور مہذب لڑکی جس کا نام قطرینہ کیف ہے ان کا بھارت کی زندگی میں استقبال ہے۔ اور اس کے ساتھ انھوں نے قطرینہ کی ایک تصویر بھی ٹویٹ کی۔ ظاہر ہے کہ بھارت کا کردار سلمان خان ہی ادا کر رہے ہیں۔

اس ذو معنی ٹویٹ کو تقریباً 60 ہزار بار لائیک کیا گيا ہے جبکہ دس ہزار سے زیادہ لوگ اس کے بارے میں باتیں کر رہے ہیں۔

اس سے قبل جب سلمان خان نے اس فلم کی لیڈ اداکارہ کے رول کے لیے پرینکا کے نام کا اعلان کیا تھا تو انھوں نے ان پر شرارت آمیز طنز کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

صدف کنول کی بلاول بھٹو کے بارے شرمناک بات

پاکستانی فلم انڈسٹری سے اداکاری کاآغاز کرنے والی صدف کنول اس وقت مشکل میں پھنس گئیں جب انہو ںنے مذاق مذاق میں سوشل ...