عمران خان ، دنیا کے ساتویں پسندیدہ رہنما بن گئے

پاکستان کے متو قع وزیراعظم عمران خان عہدے کا حلف لینے سے پہلے ہی دنیا کے ساتویں پسندیدہ رہنما بن گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پران مداحوں کی تعداد جمعرات کی سہ پہر تک 80لاکھ سے زائد ہوگئی تھی ۔ مداحوں کی تعداد کے حوالے سے وہ دنیا کے ساتویں پسندیدہ رہنما بن گئے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی سوشل میڈیا پرآنے والی ٹوئٹس سوشل میڈیا پر خاصی شہرت کا باعث بنتی رہی ہیں۔

اس وقت ان کے مداحوں کی تعداد 8لاکھ 17ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو مداحوں کی تعداد کے لحاظ سے آٹھویں نمبر پر ہیں جن کے فالوورز یا مداحوں کی تعداد 4لاکھ 26ہزار سے زیادہ ہے۔
عمران خان سابق کرکٹر تو ہیں ہی ساتھ ساتھ انہیں فیس بک پر ان کے مداح ’فیس بک خان‘ کہہ کر بھی پکارتے اور لکھتے ہیں۔

عمران خان ، دنیا کے ساتویں پسندیدہ رہنما بن گئے

ان کے مداحوں کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے اور خیال کیاجارہا ہے کہ جیسے ہی وہ وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیں گے ، یہ تعداد خود بخود بڑھ جائے گی۔

ٹوئیٹر پر فالوووز کی تعداد کے لحاظ سے پہلے نمبر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں جو پانچ کروڑ 34لاکھ ہے ۔

دوسرے نمبر پربھارت کے نریندر مودی ، تیسرے پر پوپ فرانسیس، چوتھے پرترک صدر طیب اردگان، پانچویں نمبر پر عمان کی ملکہ رانیہ عبداللہ، چھٹے نمبر پر جوکو وڈوڈو، ساتویں پر عمران خان ، آٹھویں پر جسٹن ٹروڈو ،نویں ن،نمبر پر فرانسیسی صدر میکروں اور 10ویں نمبر پر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتین یاہو ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: