پی ٹی آئی کا ق لیگ سے اتحاد ضروری، آصف کمبوہ

لاہور(اے ایف چودھری) لاہور ہائی کورٹ بار کی پریزنر ویلفیئر کمیٹی کے کوآرڈی نیٹر چوہدری محمد آصف کمبوہ ایڈووکیٹ نے دنیا ٹوڈے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد خیبر پختونخوا اور مرکز کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کو پنجاب میں بھی حکومت بنانی چاہئے. پنجاب میں حکومت سازی کیلئے تحریک انصاف کے پاس ق لیگ سے بہتر کوئی آپشن نہیں. انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا مقابلہ فواد چوہدری، محمود الرشید اور علیم خان نہیں کر سکتے۔ پنجاب میں خود کو مضبوط کرنے کے لیے چوہدری پرویز الٰہی کا ساتھ بہت ضروری ہے۔چوہدری محمد آصف کمبوہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی پنجاب کی بیوروکریسی کے ساتھ پہلے بھی کام کر چکے ہیں . وہ ضرورت پڑنے پر فاروڈ بلاک بنانے میں بھی مدد کر سکتے ہیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

پاکستان کا 2022 تک خلاء میں پہلا مشن بھجوانے کا اعلان

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد ...