لیجنڈری اداکارہ مدھو بالا کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان

لیجنڈری اداکارہ مدھو بالا کی بہن مدھر بھوشن نے ان کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔

مدھو بالا نے بالی وڈ میں کئی کلاسک فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور ان کا شمار ماضی کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

اداکارہ کا اصلی نام ممتاز جہاں بیگم ہے جنہوں نے 9 سال کی عمر میں فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا لیکن 1947 کی فلم ’نیل کمال‘ سے بطور مرکزی کردار بالی وڈ میں انٹری دی۔

انہوں نے ’پارس‘، ’محل‘، ’دولت‘،’اپرادی‘، ’نرالا‘ اور ’مغل اعظم‘ سمیت کئی شہرہ آفاق فلموں میں کام کیا اور فلم ’مغل اعظم‘ میں ’انار کلی‘ کا کردار اب تک فلم بینوں کو یاد ہے۔

مدھو بالا کی زندگی پر ان کی بہن مدھر بھوشن نے فلم بنانے کا اعلان کیا ہے اور اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ اپنی بہن کی زندگی پر فلم بنانے کے لیے کئی ہدایت کاروں سے رابطے میں ہیں اور جلد ہی اس حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ فلم میں ’مدھو بالا‘ کی زندگی کے ہر پہلو کو سامنے لایا جائے گا اور کوشش کی جائے گی کہ فلم میں حقیقت کو بیان کیا جائے۔

مدھر بھوشن کا کہنا ہے کہ فلم میں مرکزی کردار کے لیے بالی وڈ کی کئی ادکاراؤں کے نام زیر غور ہیں۔

ماضی کی خوبرو اداکارہ کا صرف 36 سال کی عمر میں 23 فروری 1969 کو انتقال ہوگیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: