اسلام آباد کے پمز اسپتال میں کئی سال بعد گردوں کی کامیاب پیوند کاری کی گئی۔
ترجمان پمزاسپتال کےمطابق ڈاکٹرزکی 7 رکنی ٹیم نےوحید نامی مریض کےگردوں کی پیوند کاری کی۔25 سالہ وحیدکےدونوں گردوں نےکام چھوڑدیا تھا۔ اس کی والدہ نےبیٹےکوگردہ عطیہ کیا۔
ترجمان پمزنےبتایاکہ کچھ قانونی معاملات کے باعث پیوند کاری کا سلسلہ منطقع ہوگیا تھا۔ ترجمان پمزنےمزیدبتایا کہ دوسرےمرحلےمیں پمزاسپتال میں جگر کی پیوندکاری ہوگی۔