بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں روبوٹ پہنچ گیا

جرمن حکام کا تیار کردہ جدید روبوٹ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر باحفاظت لینڈ کرگیا ہے۔

خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق جرمن ایرو اسپیس سینٹر کا تیار کردہ خلاء نورد روبوٹ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچ گیا ہے جہاں وہ یورپی خلاء نوردوں کا ساتھی بنے گا۔

سیمون نامی خلاء نورد روبوٹ کوفلوریڈا سے اسپیس ایکس کیپسول کے ذریعے خلائی اسٹیشن پر روانہ کیا گیا تھا، جب کہ روبوٹ کے ساتھ خلاء نوردوں کیلئے آئس کریم، کافی، تازہ بیریز، اور چوہے بھی روانہ کئے گئے تھے۔

یہ روبوٹ ایک باسکٹ بال گیند کی شکل کا ہے جس کا وزن پانچ کلو ہے۔ سفید رنگ کے اس روبوٹ پر آٹھ انچ ڈسپلے اسکرین لگائی گئی ہے۔

منفرد نوعیت کا یہ روبوٹ اُڑنے اور تیرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ ایک ہزار سے زائد الفاظ و مختلف جملے سمجھنے کے ساتھ ساتھ میوزک بجاکر اپنے انسان خلاء نوردوں کو تفریح پہنچائے گا۔

دوسری جانب سسٹم میں خرابی یا کوئی خطرناک صورتحال سے آگاہ بھی کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: