ختم نبوت سے متعلق رپورٹ پبلک، انوشے اور زاہد حامد ذمہ دار قرار

ختم نبوت سے متعلق آئینی ترمیم کےمعاملے میں پیش رفت ہوئی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ پبلک کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کےجسٹس شوکت عزیزصدیقی نے172 صفحات پرمشتمل تفصیلی فیصلہ تحریرکیا۔راجہ ظفرالحق کمیٹی رپورٹ کےاہم نکات بھی فیصلےکا حصہ ہیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں حکم دیا کہ راجہ ظفر الحق رپورٹ پبلک کی جائے ۔ فیصلے کے متن کے مطابق ختم نبوت قانون کےمعاملےکوارکان پارلیمنٹ کی اکثریت اہمیت دینےمیں اورپارلیمنٹ معاملے کی حساسیت سمجھنے میں ناکام رہی۔آئین کےخلاف یہ سازش کرنےوالےکو پارلیمنٹ بےنقاب نہیں کرسکی۔عدالت نے شناختی کارڈ،پاسپورٹ بنوانے،ووٹرلسٹ میں نام ڈلوانےکیلئےمذہب کا حلف نامہ لازمی قراردے دیا۔

کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق چوبیس مئی دوہزار سترہ کو سب کمیٹی میٹنگ میں الیکشن بل زیر بحث آیا۔انوشہ رحمان اور شفقت محمود نے بل کو ری ڈرافٹ کیا۔ میٹنگ میں طےپایا کہ فارم پرانوشہ رحمان نظر ثانی کریں گی۔کمیٹی کےاگلےاجلاس میں انوشہ رحمان نے نظر ثانی شدہ فارم پیش کیا جسے جانچ پڑتال کی ہدایت کے ساتھ منظور کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: