ٹرمپ کی ظالمانہ امیگریشن پالیسی،ہزاروں افراد کا احتجاج

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کیخلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔

ٹرمپ کے خلاف احتجاج کرتے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور مظاہرے کئے۔ واشنگٹن میں 30 ہزار سے زائد افراد نے ا حتجاج میں شرکت کی۔

نیو یار ک، لاس اینجلس ، شکاگو سمیت امریکا بھر میں ہونے والے مظاہروں میں پناہ گزینوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

سول سوسائٹی اور انسانی حقوق تنظیموں کی کال پر نیویارک، واشنگٹن سمیت امریکا بھر میں ٹرمپ انتظامیہ کی امیگریشن پالیسی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں، مظاہرین ٹرمپ انتظامیہ سے امیگریشن قوانین میں نرمی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

Theresa may uk parlimentبریگزٹ ڈیل اب ہو پائے گی

بریگزٹ ڈیل اب ہو پائے گی

برطانوی دارالعوام میں بریگزیٹ کی تاخیر کے حق میں بل منظور کر لیا گیا، اب ...