ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پرخصوصی گرانٹ روک لی گئی

چیمپئنز ٹرافی میں قومی ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پرنگران حکومت نے نوٹس لے لیا اور ہاکی فیڈریشن کی گرانٹ روک لی۔

قومی ہاکی ٹیم کی انتہائی ناقص پرفارمنس کے باعث نگران حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی 20کروڑروپےکی اسپیشل گرانٹ روک لی۔

اسپیشل گرانٹ کی منظوری سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےدی تھی۔چیمپئنر ٹرافی میں قومی ہاکی ٹیم خراب کارکردگی کے باعث میڈل کی دوڑ سے آؤٹ ہوگئی تھی۔دس لاکھ سے زائد ماہانہ تنخواہ لینے والے ڈچ کوچ بھی کچھ نہ کر سکے۔

پاکستان کو بھارت،ہالینڈ،بیلجیم اورآسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان اسپورٹس بورڈ  نے فیڈریشن کی ناقص کارکردگی پرجواب طلبی کا فیصلہ بھی کرلیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

’نسلی تعصب‘ پر جرمنی کے ترک نژاد فٹبالر میسوت ازیل کا قومی ٹیم میں کھیلنے سے انکار

’نسلی تعصب‘ پر فٹبالر کا قومی ٹیم میں کھیلنے سے انکار

جرمنی کی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی میسوت ازیل نے ’نسلی تعصب‘ پر مبنی رویے کے سبب جرمنی کی قومی فٹبال ٹیم میں کھیلنے ...