لاہور میں اب خواجہ سرا بھی ٹیکسی چلائیں گے

لاہور میں اب خواجہ سرابھی ٹیکسی چلائیں گے ، انہیں ڈرائیونگ سکھائی جارہی ہے تاکہ یہ آن لائن ٹیکسی کمپنیوں میں ملازمت کرسکیں۔

لاہورکی ایک غیر سرکاری تنظیم’ جینڈر گارڈین‘ خواجہ سراؤں کو ڈرائیونگ سکھانے کے منصوبے عمل پیرا ہے۔ ابتدائی طور پر 6 خواجہ سرا ڈرائیونگ سیکھ رہے ہیں۔

خواجہ سراؤں کے نام مائزہ رانا اور مون بتائے جارہے ہیں ۔ مائزہ رانا میٹرک پاس ہے اور بہتر روزگارکے ذریعے اپنے پاؤں پرکھڑا ہونا چاہتی ہیں۔انہیں ناچ گانا پسندنہیں ۔

دوسرے خواجہ سرا مون نے بتایاکہ انہیں توقع ہے کہ خواجہ سرا ہونے کی وجہ سے انہیں زیادہ سواریاں ملیں گی۔ان کا کہنا ہے کہ خواتین اورلڑکیاں سفرکے دوران خود کو زیادہ محفوظ سمجھیں گی کیونکہ آن لائن یا شیئر رائیڈنگ سروس میں لڑکیاں عام طور پر مرد ڈرائیوروں کے ساتھ اکیلے سفرکرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتی ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: